لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ کی معروف کاروباری و سماجی شخصیت اور سابق مشیر وزیراعظم آزادکشمیر زاہد مغل نے ذہنی صحت کی خدمات فراہم کرنے والے ادارے کے لیے آٹھ ہزار پاؤنڈز سے زائد کا عطیہ دیا ہے۔
بریڈفورڈ کونسل کے دورے کے دوران زاہد مغل نے دو ہزار پچیس اور چھبیس کے لیے لارڈ مئیر آف بریڈفورڈ محمد شفیق کی منتخب کردہ چیرٹی کو آٹھ ہزار باون پاؤنڈ اور اٹھارہ پینس کا چیک پیش کیا۔
اس تقریب میں عتیق صابر مغل، محمد فاضل، منوج جوشی، مائیک گبز اور حسن طاہر چوہدری سمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
سابق لارڈ مئیر محمد شفیق نے زاہد مغل کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے اقدام کو کمیونٹی کے لیے روشن مثال قرار دیا۔ زاہد مغل نے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔


