لاہور (بیورو رپورٹ) جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے ملاقات کے لیے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ یہ درخواست ڈاکٹر عظمی خان کے شوہر احد خان کی جانب سے دائر کی گئی۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عظمی خان اور ان کی دونوں بہنوں کو نظر بند کر دیا گیا ہے۔ تینوں بہنوں سے نہ تو اہل خانہ اور نہ ہی وکلا کی ملاقات کرائی جا رہی ہے۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ تینوں بہنوں کو روٹین کی ادویات اور اشیا فراہم کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ متعلقہ اتھارٹیز کو ملاقات کے لیے درخواستیں دی جا چکی ہیں۔
درخواست گزار کے مطابق ٹرائل کورٹ نے بھی تینوں بہنوں کی درخواست مسترد کر دی تھی۔ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ ڈاکٹر عظمی اور دیگر بہنوں تک فیملی کی رسائی کا حکم دیا جائے۔


