بزنس ڈیسک (لاہور) سٹیٹ بینک کے مطابق ستمبر 2026 کے دوران کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں سالانہ بنیاد پر 22.2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ مرکزی بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 211 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں۔
یہ حجم گزشتہ سال ستمبر کے 173 ارب روپے کے مقابلے میں 22.2 فیصد زیادہ ہے۔


