مظفرآباد (نمائندہ خصوصی) شازیہ کیانی ایڈووکیٹ نے نئے عدالتی سال کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزاد اور خودمختار عدلیہ قانون کی حکمرانی کی ضامن ہے۔ عدلیہ کی مضبوطی اور آزادی سے عوام کے اعتماد اور انصاف کے تقاضے پورے کیے جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو بروقت، شفاف اور بلاامتیاز انصاف کی فراہمی کے عزم کی تجدید ضروری ہے۔ سائلین کو غیر ضروری تاخیر کے بغیر انصاف دینا عدالتی نظام کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
وکلاء برادری عدالتی نظام کا اہم حصہ ہے۔ بار اور بینچ کے باہمی تعاون سے انصاف کی فراہمی کا عمل بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
کمزور طبقات کے حقوق کا تحفظ منصفانہ معاشرے کی بنیادی علامت ہے۔ انہوں نے نئے عدالتی سال کے موقع پر ججز، وکلاء اور سائلین کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شازیہ کیانی نے امید ظاہر کی کہ عدلیہ اور وکلاء آئین و قانون کی سربلندی کے لیے اپنی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔


