خانیوال (بیورو رپورٹ) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز منور حسین کملانہ کی زیر صدارت ضلعی کمیٹی گندم کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گندم کی کاشت کے ہدف اور نہری پانی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت مہر محمد اقبال نے اجلاس کو کھادوں کی دستیابی بارے بریفنگ دی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر منور حسین کملانہ نے کہا کہ گندم ہماری بنیادی غذا اور اہم فصل ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ضلع خانیوال میں گندم کی کاشت کیلئے پانچ لاکھ تین ہزار ایکڑ ہدف مقرر ہے۔ تمام متعلقہ محکمے ہدف کے حصول کیلئے مربوط انداز میں اقدامات کریں۔


