بغداد (انٹرنیشنل ڈیسک) عراق نے پچاس سال سے زیادہ وقفے کے بعد خلیجی خطے میں تجارتی بحری سرگرمیاں بحال کرنے کا اعلان کیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق عراقی وزارتِ ٹرانسپورٹ نے کہا کہ یہ قدم قومی کمپنیوں کو فعال کرنے کے لیے ہے۔
عراقی بحری لائن پندرہ اکتوبر کو متحدہ عرب امارات کی جبل علی بندرگاہ سے روانہ ہوگی۔ یہ بحری جہاز عراق کی ام قصر بندرگاہ کی طرف جائے گا۔
اس اقدام کا مقصد سامان کی نقل و حمل کے لیے قومی آپشن فراہم کرنا ہے۔ وزارت کا مقصد عراقی بندرگاہوں کے ذریعے تجارت کو فروغ دینا ہے۔


