لاہور (بیورو رپورٹ) چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ پر ایکشن لیتے ہوئے خاتون سول جج ظلِ ہما کو برطرف کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپریم کورٹ سے ڈیپوٹیشن ختم ہونے کے بعد سول جج مسلسل غیر حاضر رہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ سول جج کو وضاحت کا موقع دیا گیا لیکن شوکاز کا جواب نہ دیا گیا۔


