لاہور (نیوز ڈیسک) بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا طبی معائنہ کرنے والے کارڈیالوجسٹ ڈاکٹر فرقاد عالمگیر آٹھ سال سے لاہور میں مقیم ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد عالمگیر پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنز کے چیئرمین ہیں۔
نگران دور حکومت میں ڈاکٹر فرقاد کو پی آئی سی بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین بنایا گیا تھا۔ موجودہ حکومت نے بھی ڈاکٹر فرقاد عالمگیر کو چیئرمین کے عہدے پر برقرار رکھا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر فرقاد جناح انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے بورڈ آف گورنرز کے بھی چیئرمین ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد برطانیہ میں سینئر کارڈیالوجسٹ کے طور پر بھی کام کرتے رہے ہیں۔
ان کے اہل خانہ برطانیہ میں مقیم ہیں اور ان کا وہاں آنا جانا رہتا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ چند روز قبل بھی ڈاکٹر فرقاد برطانیہ گئے ہوئے تھے جہاں وہ مریضوں کو دیکھتے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ڈاکٹر فرقاد بطور چیئرمین پی آئی سی کوئی تنخواہ اور مراعات نہیں لیتے۔


