بیجنگ (اسپورٹس ڈیسک) چین کی سٹار ٹینس کھلاڑی اور اولمپک چیمپئن ژینگ چن وین نے چائنا اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا۔ انہوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہوم گراؤنڈ پر پہلا ویمنز سنگلز ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اے پی پی اردو کے مطابق اس تاریخی کامیابی کے بعد کھلاڑی کو دنیا بھر سے مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں۔


