نیوز ڈیسک (اسلام آباد) سعودی عرب کی وزارتِ حج و عمرہ نے کہا ہے کہ مسجد نبوی ﷺ مدینہ منورہ میں ریاض الجنہ کی زیارت کے لیے نیا اجازت نامہ گزشتہ اجازت نامے کے 365 دن بعد جاری کیا جا سکے گا۔ وزارت کے مطابق اس نئے طریقہ کار کا مقصد زائرین کی سہولت کو بہتر بنانا ہے۔


