نیوز ڈیسک (اسلام آباد) وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت اور اس کے اتحادیوں نے خیبر پختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کی قیادت کے ساتھ ہر ممکن راستہ اختیار کیا۔
وزیر داخلہ کے مطابق پارلیمانی رابطوں اور براہِ راست بات چیت سمیت تمام کوششیں کی گئیں، تاہم مذاکرات کے تمام راستے بند ہونے کے بعد یہ مشکل آئینی قدم اٹھایا گیا۔


