لاہور (اے پی پی اردو) لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز میں بجلی کے آلات کی مقامی تیاری کے روڈ میپ پر قومی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
اے پی پی اردو کے مطابق اس ورکشاپ کے دوران شعبے کے امور اور آلات کی ملکی سطح پر تیاری کے اہم پہلوؤں پر غور کیا گیا۔


