نیوز ڈیسک مانسہرہ کے علاقہ شنکیاری میں ایک ویران دکان میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک شخص جھلس کر جاں بحق ہو گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ تھانہ شنکیاری کی حدود میں باغوہڑ کے مقام پر پیش آیا۔
متوفی کی شناخت امیر شاہ ولد حیات علی شاہ کے نام سے ہوئی جو بٹال خاکو کا رہائشی تھا۔ ابتدائی معلومات کے مطابق امیر شاہ ذہنی صحت کے مسائل کا شکار تھا۔


