اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی) نے پانچ سالہ پیداواری ہدف مقرر کر لیا ہے۔
کمپنی نے مالی سال 2030-31ء تک خام تیل کی پیداوار میں 68 فیصد اضافے کا ہدف رکھا ہے جس سے پیداوار 60,384 بیرل یومیہ ہو جائے گی۔
اس کے علاوہ قدرتی گیس کی فروخت میں 46 فیصد اضافے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جو 1,167 ملین سٹینڈرڈ مکعب فٹ یومیہ تک پہنچ جائے گی۔
ملکی توانائی کی فراہمی کو مضبوط بنانے کے اس منصوبے کے تحت 140 ترقیاتی کنویں کھودے جائیں گے۔


