نیوز ڈیسک (اسلام آباد)۔ سپریم کورٹ نے قرار دیا ہے کہ کرایہ داری کے معاہدے کے تحت پیشگی کرایہ ادا نہ کرنا قانونی نادہندگی ہے۔
عدالت کے مطابق کرایہ داری کی جگہ میں ایسی تبدیلیاں کرنا جن سے عمارت کی مادی قدر یا افادیت متاثر ہونے کا خدشہ ہو، بے دخلی کی بنیاد بن سکتا ہے۔
اے پی پی اردو کے مطابق اس قانونی نکتہ پر عدالت نے پانچ کمپنیوں کی جانب سے دائر کردہ درخواستیں خارج کر دیں۔


