کوئٹہ نیوز ڈیسک — کوئٹہ کے قریب نواں کلی کے علاقے میں پاک فوج کا ایک موشاق تربیتی طیارہ فنی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے اس واقعے کی تصدیق کی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق اس حادثے میں طیارے پر سوار پاک فوج کے دو ایوی ایشن پائلٹ جام شہادت نوش کر گئے۔


