کوئٹہ میں پاکستان آرمی کی ایوی ایشن ونگ کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس جاں بحق ہو گئے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق کوئٹہ طیارہ حادثہ پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پیر کے روز گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
وزیر داخلہ نے حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کی خدمات کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔


