اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ۔۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کو پیش آنے والے ٹرین حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
حادثے کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اے پی پی اردو کے مطابق انہوں نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔
انہوں نے ٹرین حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی دعا کی۔


