اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے منگل کے روز ملتان میں رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں پٹری سے اترنے کے حادثے کا نوٹس لے لیا ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیراعظم نے حادثے میں زخمی ہونے والے مسافروں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔
وزیراعظم نے متعلقہ حکام کو زخمی مسافروں کو فوری طور پر بہترین طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔


