کمالیہ (نیوز ڈیسک) اسسٹنٹ کمشنر کمالیہ ارم شہزادی نے صفائی ستھرائی اور سموگ کے تدارک کے لیے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر ارم شہزادی نے موضع شیخ برہان اور سید موسی میں ستھرا پنجاب مہم کا معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈور ٹو ڈور سالڈ ویسٹ کلیکشن اور قبرستانوں میں صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
ارم شہزادی نے متعلقہ عملے کو صفائی کے نظام کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے سموگ اور فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے ایک اجلاس کی صدارت بھی کی۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اور سموگ کی روک تھام کے اقدامات کا جائزہ لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے اجلاس میں افسران کو ضروری ہدایات جاری کیں۔


