اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے ایشیا پیسیفک کے خطے میں ڈیجیٹل تقسیم ختم کرنے پر زور دیا ہے۔ انہوں نے منگل کو کہا کہ پاکستان نے موبائل انٹرنیٹ تک رسائی میں صنفی خلیج اڑتیس فیصد سے کم کر کے ریکارڈ آٹھ فیصد کر دی ہے۔
ملک میں انٹرنیٹ ہاس پاسز کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے۔ حکومت نے آئندہ تین برسوں کے دوران ساٹھ فیصد ٹیلی کام ٹاورز کو فائبرائز کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔


