فائل فوٹو
لاہور میں جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن سینٹر کی کنٹری آفیسر کانیکو ناہومی نے پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر لبنیٰ نذیر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جاپان ڈویلپمنٹ اسکالرشپ 2026 کے بارے میں بریفنگ دی گئی جس کا مقصد خواتین سرکاری افسران کو جاپان میں ماسٹرز کے مواقع دینا ہے۔
اسکالرشپ میں ہوائی ٹکٹ، ماہانہ وظیفہ، ٹیوشن فیس، الاؤنسز اور رہائش کی معاونت شامل ہے۔ درخواست کے لیے امیدوار کی عمر یکم اپریل 2027 تک 25 سے 40 سال ہونی چاہیے۔
امیدوار کے پاس تسلیم شدہ بیچلر ڈگری اور تین سال کا سرکاری ملازمت کا تجربہ ضروری ہے۔
سال 2026 کے پروگرام کے لیے کل 16 نشستیں مختص کی گئی ہیں جن میں انتظامیہ، فنانس اور توانائی کے شعبے شامل ہیں۔ درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 نومبر 2026 ہے۔
اہل افسران مزید معلومات کے لیے متعلقہ سرکاری ویب سائٹ سے رجوع کر سکتی ہیں۔


