فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) — صدر آصف علی زرداری نے منگل کے روز تجارت، توانائی اور سکیورٹی کے شعبوں میں پاک روس تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق انہوں نے دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان موجود خیر سگالی کو عملی نتائج میں بدلنے کا کہا۔
صدر نے علاقائی رابطوں اور انسداد دہشت گردی کے لیے بھی دوطرفہ تعاون کو اہم قرار دیا۔


