نیوز ڈیسک (اسلام آباد)
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قیمتی پتھروں اور جواہرات کے پائلٹ پراجیکٹ کی تیاری میں سست روی پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نے شعبے کی ترقی کے اقدامات میں تعطل پر بھی برہمی کا اظہار کیا۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ترجیحی بنیادوں پر معینہ مدت کے ساتھ لائحہ عمل مرتب کرکے پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔


