نیوز ڈیسک (لاہور) نادرا کے خصوصی اقدامات کی بدولت مردوں کے مقابلے میں خواتین کی رجسٹریشن میں آٹھ فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اے پی پی اردو کے مطابق قومی ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی کے اقدامات کے بعد یہ بہتری سامنے آئی ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کی یہ کوششیں ملک بھر میں جاری ہیں۔


