لاہور میں سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے سیمینار سے خطاب کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوفیائے کرام کی تعلیمات معاشرے میں امن اور اتحاد کے فروغ کے لیے ناگزیر ہیں۔
علماء و مشائخ پیغامِ پاکستان اور رواداری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ تقریب میں مختلف مکاتبِ فکر کے جید علماء اور مشائخ نے بھی شرکت کی۔


