اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان اور عمان کے درمیان مفاہمت کی یادداشتوں کے تبادلے کی تقریب میں شرکت کی۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اس تقریب کے دوران دونوں ممالک کے حکام نے باہمی تعاون بڑھانے کے لیے دستاویزات کا تبادلہ کیا۔


