نیوز ڈیسک (اے پی پی اردو) سکیورٹی فورسز نے دشت اور تربت کے علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ اس کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 104 غیر ملکی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
حاصل کردہ معلومات کے مطابق یہ افراد غیر قانونی طور پر بیرون ملک منتقلی کی کوشش کر رہے تھے۔ متعلقہ اداروں کی جانب سے اس واقعے کے بعد مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


