سرگودھا (صورتِ حال، ایجوکیشن ڈیسک) یونیورسٹی آف سرگودھا کے شعبہ نفسیات اور کونسلنگ سینٹر نے عالمی یوم ذہنی صحت کے موقع پر متعدد تقاریب کا اہتمام کیا۔ اس کے تحت فیروز خان نون بزنس اسکول میں ایک خصوصی سیمینار منعقد ہوا۔
اس میں وائیس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر تصور حیات مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ سیمینار کا مقصد معاشرے میں ذہنی صحت کے بڑھتے مسائل اور مؤثر حل کے بارے میں آگاہی دینا تھا۔


