اسلام آباد (صورتِ حال، انٹرنیشنل ڈیسک) – روس کے وزیر داخلہ ولادیمیر کولاکولتسیف نے چار روزہ اہم دورہ مکمل کر کے ماسکو روانہ ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا الوداع کیا۔
اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد، آئی جی اسلام آباد پولیس اور دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ کولاکولتسیف کی پاکستان آمد محسن نقوی کی خصوصی دعوت پر تھی۔
دورے کے دوران دونوں ممالک کے اندرونی سلامتی کے تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔


