اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے خزانہ و ریونیو سینیٹر محمد اورنگزیب نے اوپیک فنڈ فار انٹرنیشنل ڈویلپمنٹ کے صدر ڈاکٹر عبدالحمید الخلیفہ سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات تھائی لینڈ کے شہر بینکاک میں ورلڈ بینک گروپ اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس دو ہزار چھبیس کے دوران ہوئی۔
ملاقات میں اہم انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے فنانسنگ پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں ایم چھ موٹروے کا منصوبہ بھی شامل ہے۔


