پشاور (اے پی پی): بی آر ٹی پشاور کے لیے خریدی گئی تمام 52 نئی بسوں کی ترسیل مکمل ہو گئی ہے۔ مزید 27 بسیں چمکنی ڈپو پہنچ گئی ہیں۔
اس کے بعد بی آر ٹی کے بیڑے میں بسوں کی مجموعی تعداد 296 ہو گئی ہے۔
ٹرانس پشاور کے مطابق گزشتہ ماہ 25 نئی بسیں پشاور پہنچائی گئی تھیں۔ حکام نے ترسیل کا عمل مکمل ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔


