نیوز ڈیسک (اسلام آباد) ڈپٹی وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے جمعہ کے روز کابینہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ضروری اشیا کی دستیابی، اسٹاک کی صورتحال، سپلائی کے انتظامات اور قیمتوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق کابینہ کمیٹی نے ملک بھر میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کے استحکام پر توجہ مرکوز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


