نیوز ڈیسک (فیصل آباد ڈیسک) — قومی شناختی اور رجسٹریشن اتھارٹی (نادرہ) نے خیبر پختونخوا کے 11 اضلاع میں 43 شہری سہولت مراکز قائم کر دیے ہیں۔ یہ اقدام شہریوں کو بہتر سہولتیں فراہم کرنے کے لیے 46 ملین ڈالر مالیت کے عالمی بینک کے تعاون سے چلنے والے منصوبے کے تحت اٹھایا گیا ہے۔
منصوبے پر عمل درآمد کی شرح 72 فیصد تک پہنچ چکی ہے جبکہ اس کی تکمیل کی تاریخ 31 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق اس منصوبے کا مقصد عوام کو آسان اور بہتر خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔


