بیورو رپورٹ (صورتِ حال، DESK) اسلام آباد میں 2027 کے دوران ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہان مملکت کی کونسل کے سربراہ اجلاس کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق، اس اجلاس کی صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کی۔
اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، سیکرٹری دفاع، چیئرمین سی ڈی اے اور متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔ شرکاء نے سربراہ اجلاس کے انتظامات پر پیش رفت اور گزشتہ اجلاس کے فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لیا۔
نائب وزیراعظم نے اس اجلاس کو رکن ممالک کے ساتھ روابط مضبوط بنانے کا اہم موقع قرار دیا۔ انہوں نے اجلاس کے کامیاب انعقاد کے لیے تمام تیاریاں باہمی رابطے اور بروقت انداز میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔


