اسلام آباد (بزنس ڈیسک) وفاقی وزیرِ خزانہ سے عجمان بینک کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات کے دوران پاکستان کی مجموعی معاشی صورتِ حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور اور مالیاتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
وفد نے پاکستانی معیشت میں سرمایہ کاری کے مواقع میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ وزیرِ خزانہ نے وفد کو ملک میں سرمایہ کاری کے سازگار ماحول سے آگاہ کیا۔


