نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی پولیس نے احتجاجی مارچ سے قبل کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی ابھیجیت دیپکے کو حفاظتی حراست میں لے لیا۔ یہ کارروائی امن و امان کی ممکنہ خلاف ورزی کے پیش نظر کی گئی۔
آل انڈیا اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کی سربراہ نیہا بورا کو رہا کر دیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس نے ابھیجیت دیپکے کے خلاف شہری تحفظ قانون کے تحت کارروائی کی۔ انہیں بعد ازاں خصوصی انتظامی مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
کاکروچ جنتا پارٹی کی قانونی امور کی سربراہ رتنا سنگھ نے دعوی کیا کہ ابھیجیت دیپکے کو نامعلوم مقام پر رکھا گیا۔ انہوں نے کہا کہ وکلا کو بھی ان سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔
رہائی کے بعد نیہا بورا نے اپنے بیان میں کہا کہ پولیس مظاہرین کو بغیر کسی جائز وجہ کے حراست میں رکھتی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ اس کارروائی کا مقصد شہریوں میں خوف پیدا کرنا ہے۔
نیہا بورا نے ابھیجیت دیپکے سمیت تمام زیر حراست افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہری صرف جواب دہی اور ووٹ کے حق کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


