لاہور کے علاقے جنوبی چھاؤنی میں پولیس کی حراست میں ملزم عثمان جاں بحق ہو گیا ہے۔ پولیس کے مطابق طبیعت خراب ہونے پر ملزم کو پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا لیکن وہ جانبر نہیں ہو سکا۔
ملزم کے خلاف جعل سازی اور پولیس کو گمراہ کرنے کا مقدمہ درج تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایس پی آپریشنز کو واقعہ کی مکمل انکوائری کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے۔
پولیس ترجمان کے مطابق ملزم کا ضابطے کے مطابق پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔


