فائل فوٹو
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔ انہوں نے ایڈیشنل ڈائریکٹر اسلام آباد محمد شعیب خان سے ملاقات کی اور امور کا جائزہ لیا۔
اجلاس میں سائبر کرائم کی شکایات کے بروقت حل اور جاری آپریشنز کا جائزہ لیا گیا۔ این سی سی آئی اے کے ایک عہدیدار کے مطابق اجلاس میں ایجنسی کے پیشہ ورانہ امور پر گفتگو کی گئی۔


