مظفرآباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے ممبر قانون ساز اسمبلی سردار مختار احمد خان نے کہا ہے کہ پارٹی جمہوریت، امن اور عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے۔
سانحہ کارساز کی برسی کے پیغام میں انہوں نے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جمہوریت کا استحکام اور آئین کی بالادستی ہماری قومی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کی قربانیاں ہماری تاریخ کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ عوامی حقوق کے تحفظ کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔


