دبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران دبئی کا جی ڈی پی 473 ارب درہم تک پہنچ گیا۔ دبئی حکومت کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق یہ نتائج مختلف اسٹریٹجک شعبوں کی مسلسل ترقی کی عکاسی کرتے ہیں۔
اماراتی میڈیا کے مطابق ڈیجیٹل دبئی کے تحت جاری رپورٹ بتاتی ہے کہ یہ نتائج معیشت کی لچک اجاگر کرتے ہیں۔ 2026 کی پہلی ششماہی میں حقیقی جی ڈی پی تقریبا 473 ارب درہم رہی۔
2025 کی اسی مدت میں یہ تقریبا 484 ارب درہم تھی جو دو اعشاریہ تین فیصد کمی ہے۔ موجودہ قیمتوں پر جی ڈی پی تقریبا 505 ارب درہم رہی جس میں صفر اعشاریہ دو فیصد نمو ریکارڈ ہوئی۔
مالیاتی اور انشورنس سرگرمیوں میں آٹھ اعشاریہ آٹھ فیصد حقیقی نمو ریکارڈ کی گئی۔ انسانی صحت کے شعبے میں چودہ اعشاریہ تین فیصد حقیقی نمو ریکارڈ ہوئی۔
انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن میں مستقل قیمتوں پر دو اعشاریہ سات فیصد نمو ہوئی۔ دبئی ڈیپارٹمنٹ آف اکانومی اینڈ ٹورازم کے ڈائریکٹر جنرل ہلال سعید المری نے کہا کہ یہ کارکردگی معیشت کی مضبوطی کی عکاسی کرتی ہے۔


