کراچی (این این آئی) پاکستان نے بھارتی طیاروں کے لیے اپنی فضائی حدود کی بندش میں مزید توسیع کر دی ہے۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق فضائی حدود کی بندش اب ستائیس نومبر دو ہزار چھبیس کی صبح پانچ بجے تک برقرار رہے گی۔
نئے نوٹم کے مطابق یہ پابندی بھارتی رجسٹریشن والے تمام طیاروں پر لاگو ہو گی۔ بھارتی فضائی کمپنیوں کی ملکیت اور لیز پر لیے گئے طیارے بھی اس پابندی میں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان نے تئیس اپریل دو ہزار پچیس سے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر رکھی ہے۔ اس پابندی سے بھارتی کمپنیوں کو بین الاقوامی پروازوں کے لیے طویل متبادل راستے استعمال کرنا پڑتے ہیں۔


