کھڈیاں خاص (نیوز ڈیسک) معروف اداکار و پروڈیوسر صمد عارض پاکستان پہنچ گئے ہیں جہاں ان کی شوبز سرگرمیاں جاری ہیں۔ پاکستان آمد کے بعد صمد عارض نے سپر اسٹار اداکار شان شاہد اور معروف اداکارہ امر خان سے ملاقات کی ہے۔
صمد عارض نے اپنی نئی فلم کی تیاری کے حوالے سے شوبز شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ انہوں نے نامور گلوکار ملکو کے پرفیوم برانڈ کی لانچنگ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت بھی کی ہے۔


