ممبئی (انٹرنیشنل ڈیسک) بالی ووڈ کی معروف جوڑی رشمیکا مندانا اور وجے دیوراکونڈا نے اپنی شادی سے متعلق ایک دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ یہ جوڑی حال ہی میں ایک شو کے دوران بطور مہمان شریک ہوئی۔
شو کے میزبان نے سوال کیا کہ دونوں میں سے شادی کے لیے پہلے کس نے پروپوز کیا۔ وجے دیوراکونڈا نے بتایا کہ رشمیکا ان سے مسلسل کہتی رہیں کہ شادی کر لیتے ہیں اور وہ یہ بات تقریبا سو مرتبہ سن چکے تھے۔
اداکارہ نے مسکراتے ہوئے تصدیق کی کہ وہ پورے ایک سال تک انہیں شادی کے لیے آمادہ کرتی رہیں۔ دونوں نے 2018 کی تیلگو فلم گیتا گووندم اور ڈیئر کامریڈ میں ایک ساتھ کام کیا تھا۔
طویل عرصے تک تعلقات سے متعلق قیاس آرائیوں کے بعد اس جوڑی نے فروری 2026 میں شادی کر لی تھی۔


