فائل فوٹو
اسلام آباد: ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز آف پاکستان (آباد) نے سلطان گوہر کو دو سال کے لیے اپنے نارتھ ریجن کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔
پیر کو جاری اطلاع کے مطابق آباد کی ایگزیکٹو کمیٹی نے تقرری کی منظوری دی۔ سلطان گوہر لیک سٹی ہولڈنگز کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں اور تعمیرات اور ریئل اسٹیٹ کے شعبے کا تجربہ رکھتے ہیں۔
آباد نے توقع ظاہر کی کہ وہ بلڈرز اور ڈیولپرز کے مسائل کی نمائندگی اور تعمیراتی شعبے کی ترقی کے لیے مؤثر کردار ادا کریں گے۔


