فائل فوٹو
اسلام آباد: ایئر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ایئر مارشل (ر) عبدال معید خان نے کہا ہے کہ ڈیٹا کے مؤثر استعمال، جدت اور نئی تحقیق کے ذریعے شواہد پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔
وہ پیر کو ایئر یونیورسٹی میں شماریات اور ڈیٹا اینالیٹیکل سائنسز کے حالیہ رجحانات پر تیسری بین الاقوامی کانفرنس اور اے آئی ٹیک ایکسپو سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے جامعات میں تحقیق اور مختلف شعبوں کے اشتراک کی اہمیت پر زور دیا۔
وائس چانسلر نے کہا کہ مصنوعی ذہانت زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلی لا رہی ہے۔ شماریات اور ڈیٹا اینالیٹیکل سائنسز کے شعبے کے زیر اہتمام دو روزہ کانفرنس 20 اکتوبر کو اختتام پذیر ہوگی۔


