سرگودھا (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر توقیر محمد نعیم نے متعلقہ حکام کے ہمراہ منگل کے روز سیف سٹی سرگودھا پراجیکٹ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے پراجیکٹ پر جاری کام کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔
ایس پی آپریشنز سیف سٹی نے ڈی پی او کو تازہ ترین پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کے تحت سی سی ٹی وی کیمروں اور متعلقہ سافٹ ویئر کی تنصیب کا کام جاری ہے۔


