(نیوز ڈیسک) پاکستان کے سابق وزیراعظم خواجہ ناظم الدین کی 62ویں برسی 22 اکتوبر کو منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔
خواجہ ناظم الدین پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل اور قائد ملت لیاقت علی خان کے بعد دوسرے وزیر اعظم تھے۔
خواجہ ناظم الدین 1894ء کو سابقہ مشرقی پاکستان بنگلادیش کے ایک نواب گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے علی گڑھ اور انگلستان کے اعلی اداروں سے تعلیم حاصل کی۔
خواجہ ناظم الدین متحدہ ہندوستان میں مسلم لیگ کے اہم ترین عہدے دار تھے۔ وہ بانی پاکستان محمد علی جناح کی وفات کے بعد پاکستان کے دوسرے گورنر جنرل بنے۔
پاکستان کے اہم ترین شہر کراچی میں ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کالونیاں خواجہ ناظم الدین کے نام سے منسوب ہیں۔ بنگلا دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ میں ایک اہم شاہراہ ناظم الدین روڈ بھی ان کے نام سے منسوب ہے۔
خواجہ ناظم الدین 22 اکتوبر 1964ء کو 70 برس کی عمر میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں بنگلا دیش کے شہر ڈھاکہ میں دفن کیا گیا تھا۔


