مظفر گڑھ (این این آئی) مظفر گڑھ کے رہائشی لڑکے وسیم کی نماز جنازہ موضع دولت پور میں ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ کے بعد اسے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
نماز جنازہ میں صرف قریبی رشتہ داروں اور یتیم خانہ کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ مقتول لڑکے کی لاش اس کے چچا اور ماموں مظفر گڑھ لے گئے تھے۔
وسیم کے نانا نے اسے بہت شریف بچہ قرار دیا اور وہ غم سے نڈھال ہیں۔ وسیم کے چچا نے بتایا کہ وسیم کی والدہ، ایک چھوٹا بھائی اور ایک چھوٹی بہن ہے۔
وہ تقریباً ساڑھے پانچ سال سے یتیم خانے میں رہائش پزیر تھا۔ لواحقین نے حکومت سے فوری انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔
ملتان میں پندرہ سال کے وسیم کو بااثر ملزمان نے گاڑی کے نیچے کچل کر قتل کیا۔ ملزمان نے قتل کو حادثہ ثابت کرنے کی کوشش کی تھی۔
سی سی ٹی وی کیمروں کی ویڈیوز نے ثابت کیا کہ یہ ایک قتل تھا۔


