لاہور میں صوبائی وزیر توانائی ملک فیصل ایوب کھوکھر کی زیرِ صدارت توانائی کے شعبے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندر انڈسٹریل اسٹیٹ اور اورنج لائن ٹرین کے لیے بجلی فراہمی کے مجوزہ منصوبے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیکرٹری توانائی محمد اجمل بھٹی اور مختلف کمپنیوں کے عہدیداران نے اجلاس میں شرکت کی۔ پی ایف اے ایس کے عہدیداران نے صوبائی وزیر کو سی ٹی بی سی ایم پراجیکٹ پر بریفنگ دی۔
صوبائی وزیر نے متعلقہ حکام کو مجوزہ منصوبے کے تکنیکی، مالیاتی اور انتظامی پہلوؤں کا جامع جائزہ لینے کی ہدایت کی۔


